بادل پھٹنے کا مطلب کیا ہے اور ایسا کیوں ہوتا ہے؟

بادل پھٹنے یا کلاؤڈ برسٹ کا مطلب ہے کسی خاص علاقے میں اچانک بہت تیز اور زیادہ بارش ہونا، جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب زمین یا فضا میں گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے اور بادلوں میں بارش کے قطرے دوبارہ اوپر چلے جاتے ہیں، جس سے بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں اور پرانے اوپر جاتے رہتے ہیں، نتیجے میں بادل پانی کا بوجھ برداشت نہیں کر پاتے اور تیز بارش شروع ہو جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگر ایک گھنٹے میں ایک چھوٹے علاقے میں دو سو ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہتے ہیں، جبکہ بھارت میں ایک مختلف معیار ہے۔ یہ عام طور پر پہاڑی علاقوں میں مون سون کے موسم میں ہوتا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا کرتا ہے، مگر اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس قسم کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور مستقبل میں اور زیادہ ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close