پاکستان کے اہم ادارے پر سائبر اٹیک

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آئی ٹی سسٹم پر 6 اگست 2025 کو رینسم ویئر حملہ کیا گیا۔ کمپنی نے اس واقعے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں فراہم کی ہیں۔

پی پی ایل کے مطابق سائبر سیکیورٹی ٹیموں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیے، جبکہ غیر ضروری آئی ٹی سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے باوجود ان کے بنیادی آپریشنز اور حساس معلومات محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بلیو لاکر نامی ہیکنگ گروپ کی جانب سے رینسم نوٹ موصول ہوا، جس کے بعد معاملہ متعلقہ قانونی و ریگولیٹری اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بحالی اور فارنزک تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اسٹیک ہولڈرز اور پارٹنرز کے آپریشنز پر اس حملے کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ پی پی ایل نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل سیکیورٹی ان کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close