واٹس ایپ میں نیا اور مفید فیچر متعارف

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو نامعلوم افراد کی جانب سے گروپس میں شامل کیے جانے سے بچائے گا۔

اگر کوئی ایسا شخص جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں، آپ کو گروپ میں شامل کرے گا تو آپ کو گروپ کی مکمل تفصیلات اور حفاظتی مشورے دکھائے جائیں گے تاکہ آپ فراڈ سے بچ سکیں۔ اس میں بتایا جائے گا کہ کس نے آپ کو گروپ میں شامل کیا، گروپ میں کتنے لوگ ہیں، اور گروپ کب اور کس نے بنایا تھا۔ صارف اس معلومات کی بنیاد پر گروپ میں رہنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کر سکے گا اور اگر گروپ مشکوک لگا تو اسے فوراً چھوڑ بھی سکتا ہے۔ گروپ میں شامل ہونے سے پہلے تمام نوٹیفکیشنز خاموش رہیں گے تاکہ پریشانی نہ ہو۔ یہ قدم واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت لاکھوں جعلی اکاؤنٹس کو بھی بند کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close