یوٹیوب صارفین کے لیے دلچسپ خبر، نیا فیچر متعارف

گوگل کے زیرِ ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہِ راست ٹیگ کر سکیں گے۔

یہ فیچر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے “Collaboration” ٹول سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں صارفین مشترکہ پوسٹس میں ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہیں، تاکہ ناظرین کے لیے متعلقہ مواد تک رسائی اور فالو کرنا زیادہ آسان ہو جائے۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر اس فیچر کی فی الحال محدود پیمانے پر آزمائش کی جا رہی ہے، مگر جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب میں یہ فیچر بالکل انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی طرح کام کرے گا۔ جب کسی ویڈیو پر مین کریئٹر کے نام پر کلک کیا جائے گا تو ایک پاپ اپ ونڈو میں دیگر ٹیگ شدہ collaborators کے نام نظر آئیں گے، جن کے ساتھ سبسکرائب کا بٹن بھی موجود ہوگا۔ اگر کسی صارف کو ویڈیو میں ٹیگ کیا جاتا ہے تو وہ “Invite” پر موجود “OK” بٹن پر کلک کر کے اس ٹیگ کو قبول کر سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close