پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، مفت وائی فائی کہاں کہاں میسرہوگا؟جانئے

 

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پنجاب ریلوے اسٹیشن کو مفت وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت ریلویز میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کے 40 ریلوے سٹیشنوں کو مفت وائی فائی سروسز سے لیس کیا جائے گا جبکہ مختلف ریلوے روٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اسی طرح کے تعاون کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعدML-1 سے عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا جبکہ اسی طرح ML-2 میں سرمایہ کاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close