آسٹریلوی حکومت نے اپنی ’انڈر‑16 سوشل میڈیا پابندیوں‘ میں شامل پلیٹ فارمز میں اب یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کو پابندیوں میں شامل کرنے کا اعلان 29 جولائی 2025 کو کیا گیا۔
حکومتی موقف کے مطابق 37% نوجوان صارفین خود یوٹیوب پر نقصان دہ مواد کا سامنا کرتے ہیں جس پر حکومت نے پابندیوں والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شامل کیا ہے۔
پابندی کے تحت اب 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے یوٹیوب اکاؤنٹ بنانا ممنوع ہو جائے گا۔
اس پابندی کی شروعات 10 دسمبر 2025 سے متوقع ہے جب یہ قانون مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔
پابندی نہ صرف میٹا یا ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر نہیں ہے بلکہ فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، ایکس اور یوٹیوب پر بھی ہے۔
علاوہ ازیں اگر یوٹیوب عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہیں کرواتا تو اسے 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں