مون سون کی بارشوں کے دوران موبائل فونز کو پانی سے بچانا شہریوں کے لیے ایک عام مسئلہ بن چکا ہے،
حالانکہ بیشتر جدید اسمارٹ فونز کو پانی اور دھول سے محفوظ رکھنے والی ٹیکنالوجی یعنی آئی پی ریٹنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، پھر بھی بارش میں بھیگنے سے فون خراب ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فون بھیگ جائے تو فوراً بند کر دینا چاہیے، تمام لوازمات جیسے کیس، سم کارڈ، اور کیبل وغیرہ نکال کر فون کو خشک کپڑے سے صاف کرنا ضروری ہے، اور پانی کو سوراخوں سے باہر نکالنے کے لیے فون کو ہلکا سا جھکایا جائے۔ نمی خشک کرنے کے لیے فون کو چوبیس سے اٹھالیس گھنٹے تک خشک چاولوں یا سلیکا جیل کے ساتھ ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھا جائے، اور کسی بھی گرم سطح یا سورج کی روشنی سے بچایا جائے۔ اگر فون آن نہ ہو یا خراب ہو جائے تو کمپنی کے سروس سینٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے کیونکہ پانی سے ہونے والے نقصان کی وارنٹی میں شمولیت نہیں ہوتی۔ فون کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر، اوون، یا چارجنگ جیسے طریقے ہرگز استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ یہ مزید نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں