گوگل نے اپنے اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں
جن کا مقصد صارفین کو روایتی سرچ کے بجائے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جامع اور عملی جوابات فراہم کرنا ہے۔ ان میں سب سے اہم پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا فیچر ہے جس سے صارفین ان فائلز سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں، اور یہ سہولت اب ڈیسک ٹاپ صارفین کو بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کینوس نامی فیچر کے ذریعے صارفین مختلف پراجیکٹس کو سیشنز میں بہتر ترتیب دے سکتے ہیں، جبکہ سرچ لائیو فیچر کی مدد سے کیمرے کے ذریعے ریئل ٹائم سوالات کے جواب دیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ ریاضی کے سوال کو دکھا کر فوراً حل جاننا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں