جی میل دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ای میل سروس ہے،
جو گوگل کی ملکیت ہے۔ گوگل اپنی بیشتر سروسز جیسے کہ سرچ انجن، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اشتہارات دکھانے کے لیے مشہور ہے۔ اب کمپنی نے جی میل میں بھی اشتہارات کے ایک نئے انداز کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گوگل ایک نئے اشتہاری فارمیٹ پر کام کر رہا ہے جس کے تحت شاپنگ سے متعلق فیچرز کو براہ راست جی میل میں شامل کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کے تحت خاص طور پر جی میل کے “Promotions” ٹیب کو ہدف بنایا گیا ہے، جہاں اشتہارات کو نئے اور دلکش انداز میں صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں