اب انٹرنیٹ، سم اور فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی ممکن؟؟؟ مگر کیسے جانئے

اب صارفین بغیر انٹرنیٹ، سم یا فون نمبر کے بھی پیغامات بھیجنے کے قابل ہوں گے، اور یہ ممکن بنایا ہے ایک نئی ایپ “بٹ چیٹ (BitChat)” نے، جو تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق “BitChat” ایک جدید پیغام رسانی ایپ ہے جو جلد ہی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انٹرنیٹ، موبائل سم یا فون نمبر کے بغیر بھی پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے — جو کچھ عرصہ قبل تک محض ایک تصور تھا۔

“BitChat” روایتی میسجنگ ایپس کے برعکس بلوٹوتھ اور میش نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، جس کے ذریعے صارفین قریبی کنیکٹیویٹی زون میں موجود دوستوں اور اہل خانہ سے گمنام اور محفوظ (انکرپٹڈ) رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ایسے مقامات یا حالات میں کارآمد ہو سکتی ہے جہاں نیٹ ورک دستیاب نہ ہو۔

اس ایپ کی بدولت صارفین مختصر فاصلے پر بغیر کسی موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کنیکشن کے بھی بات چیت کر سکیں گے، جو ایمرجنسی صورتحال، ایونٹس یا محفوظ مواصلاتی ضروریات کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔

اگرچہ اس ایپ کی مکمل تفصیلات اور اس کی پشت پناہی کرنے والی کمپنی کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن کچھ رپورٹس میں اسے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس کی بھی فی الحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

“BitChat” مستقبل میں پیغام رسانی کے انداز کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ ایپ عملی طور پر کس حد تک مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close