یوٹیوب صارفین کے لیے اہم خبر، مقبول فیچر ختم کرنے کا اعلان

یوٹیوب صارفین کے لیے اہم خبر، مقبول فیچر ختم کرنے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یوٹیوب نے اپنے ایک برسوں پرانے مقبول فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹرینڈنگ پیج اور ٹرینڈنگ ناؤ لسٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ٹرینڈنگ پیج کی جگہ مخصوص کیٹیگری چارٹس کو دی جائے گی۔یعنی اب یوٹیوب میں ٹرینڈ ہونے والا مواد ایک جگہ کی بجائے یوٹیوب چارٹس میں مخصوص کیٹیگریز میں دکھایا جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ اس اپ ڈیٹ سے ٹرینڈنگ مواد کو دریافت کرنے میں زیادہ بہتر مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے مطابق جب ٹرینڈنگ پیج کو 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا تو اس وقت وائرل ویڈیوز کو ایک جگہ دکھانا بہت آسان تھا۔اب نئے یوٹیوب چارٹس میں ایک جگہ صارفین ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز، ، ٹاپ آرٹسٹ اور ٹرینڈنگ موویز ٹریلرز دیکھ سکیں گے جبکہ کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں مزید کیٹیگریز کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ چارٹس میں مقبول مواد کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہم ناظرین کو وہ ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کریں گے جو ہمارے خیال میں انہیں پسند آئیں گی۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ تبدیلی اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ اب ٹرینڈز میں متعدد مختلف اقسام کی ویڈیوز موجود ہوتی ہیں جس سے مائیکرو ٹرینڈز کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح کمپنی کے مطابق اب بہت کم افراد ٹرینڈنگ ٹیب میں جانا پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں اپنا پسندیدہ مواد یوٹیوب پر ہی متعدد جگہوں پر مل جاتا ہے۔یوٹیوب کے مطابق اس کی جانب سے مختلف ٹولز کے ذریعے تعین کیا جائے گا کہ کونسا مواد ناظرین میں مقبول ہے۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی پر عملدرآمد آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close