بجلی کے بڑھتے ہوئے بل ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سے صارفین کو ہوتا ہے۔
آج کل جب لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو پہلا سوال جو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں‘ کہ تمہارا بجلی کا بل کتنا آیا۔ بجلی کے بلوں نے لوگوں کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے۔ عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں کہ وہ بل دیں گے کیسے کیونکہ ان کے ذرائع آمدن نہیں بڑھے‘ ان کی آمدنی تو اتنی ہی ہے بلکہ کم ہوئی ہے لیکن ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ الٹا بیروزگاری‘ مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ہروقت یہ تلوار سر پر لٹکتی رہتی ہے کہ اب کیا ہونے والا ہے ،بس کسی طرح آج کا دن خیر خیریت سے گزرجائے۔تاہم بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے صارفین خود بھی کئی اقدامات کر سکتے ہیں، جیسے کہ ایل ای ڈی بلب استعمال کرنا، بلا ضرورت پنکھے بند کرنا، اور اے سی کا درجہ حرارت زیادہ رکھنا.
فریج کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ،فریج عام طور پر فریج 0.250کلو واٹ کی پاور کے حامل ہوتے ہیں اور گرمی کے موسم میں سولہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں باقی وقت میں ان کا کمپریسر بند رہتا ہے-
تو اس فارمولے کے حساب سے جب ہم کلو واٹ پاور کو سولہ سے ضرب دیں تو اس حساب سے فریج ایک دن میں چار یونٹ تک بجلی خرچ کرتا ہے جو ایک مہینے میں 120 یونٹ بنتے ہیں-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں