آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری،

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور نئے فیچر ’سرچ فار ڈرافٹ میسجز‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے ڈرافٹ پیغامات کو تیزی سے تلاش کر سکیں گے،رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو ایک خصوصی فلٹر کے ذریعے ان پیغامات تک فوری رسائی فراہم کرے گا جو ٹائپ کیے گئے لیکن بھیجے نہیں گئے۔ اس سے صارفین کو چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ وہ براہ راست ڈرافٹ پیغامات کی فہرست دیکھ سکیں گے،اس فیچر کو چیٹس ٹیب میں ایک نئی ڈیڈیکیٹڈ ڈرافٹ لسٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا جو مستقبل کی اپ ڈیٹس میں ریلیز ہونے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اگرچہ یہ فیچر کب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی، لیکن واٹس ایپ اس پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس سے قبل 10 جون 2025 کو رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا، اور اب آئی فون صارفین بھی اسے لانچ کے بعد استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کے نفاذ سے صارفین کے واٹس ایپ تجربے میں مزید سہولت اور آسانی متوقع ہے کیونکہ وہ اپنے ادھورے پیغامات کو آسانی سے تلاش اور مکمل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close