واٹس ایپ میں نیا کیا آنے والا ہے؟

واٹس ایپ میں نیا کیا آنے والا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔ پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی مایہ ناز ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے اور دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کی تمام اپ ڈیٹس اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کا نام ‘Search for draft messages’ ہوگا جس پر کام جاری ہے۔یہ فیچر کب تک صارفین کے استعمال کے لیے میسر ہوگا یہ تو نہیں پتا البتہ اس پر کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ جلد صارفین کی اس تک رسائی ہوگی۔اس سے قبل 10 جون کو رپورٹ سامنے آئی تھی کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ اب آئی فون صارفین بھی اسے لانچ کے بعد استعمال کرسکیں گے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ اس فیچر سے کیا فائدہ ہوگا اور یہ کس طرح کام کرے گا۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو ایک مخصوص فلٹر کے ذریعے نہ بھیجے جانے والے ڈرافٹ تک فوری رسائی کی اجازت دے گا، یعنی ڈرافٹ کیے گئے میسجز بھی سرچ کیے جاسکیں گے۔اس فلٹر کو منتخب کرکے صارفین فوری طور پر چیٹس کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جہاں انہوں نے ٹائپ کرنا شروع کیا لیکن وہ پیغامات بھیجے نہیں گئے، اس سے یہ ہوگا کہ پوری چیٹ لسٹ اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اسکرین شاٹ سے صارفین کو فیچر کے بارے میں سمجھنے میں آسانی ہوگی۔منسلک اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کے نفاذ کی تلاش کر رہا ہے جو چیٹس ٹیب کے اندر ایک نئی ڈیڈیکیٹڈ ڈرافٹ لسٹ کا اضافہ کرے گا جو مستقبل میں اپ ڈیٹ میں ریلیز کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close