عالمی سطح پر18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف
(نیوز ڈیسک)پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھی ایڈوائزری جاری کردی
عالمی سطح پر اٹھارہ کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کے معاملے پر پاکستان نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اورحساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس سے عالمی ڈیٹا لیک سے گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں،اس پر پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
سرٹ کی ایڈوائزی کےمطابق انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی، عالمی سطح پر صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں،پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں۔
ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیک اور سائبر حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے،سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
سرٹ کی ایڈوائزی میں صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں،حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی،خودکار حملے شروع ہوسکتے ہیں،نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔
سرٹ کی ایڈوائزری میں کہاگیا کہ پاس ورڈ کبھی بھی ای میل یا غیرمحفوظ فائل میں نہ رکھیں،اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ،غیرمعمولی لاگ پر نظر رکھیں،ادارے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں،فوری اقدامات نہ کئے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں