واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ خبر، نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ خبر، نیا فیچر متعارف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کا سب سے خاص استعمال دوستوں اور اہل خانہ کو میسجز بھیجنےکے ساتھ ساتھ اس میں موجود وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی ہے۔

لیکن اگر آپ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کررہے ہوں تو پھر ان ہی کالز کیلئے آپ کو بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari ، Edge جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close