آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک

 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔

مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔

یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔ویڈیو میں کیے گئے دعوے کے مطابق آئی فون کی موٹائی 5.65mm یعنی پینسل سے پتلی ہوسکتی ہے، اگر دعویٰ درست ہوا تو یہ فون ایپل کا اب تک کا سب سے باریک اسمارٹ فون بن جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close