انسٹاگرام کے متبادل نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی) ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ بلیو اسکائی‘ کی ٹیکنالوجی پر مبنی انسٹاگرام کے ٹکر کی ایپلی کیشن ’ فلیشس‘ کو متعارف کرادیا گیا۔

فلیشس نامی ایپلی کیشن تقریبا انسٹاگرام جیسی ہے، جہاں پر صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر بھی شیئر کر سکیں گے۔یہ بات یاد رہے کہ فلیشس میں بھی انسٹاگرام کی طرح تحریری پوسٹ کو شیئر نہیں کیا جا سکتا، تاہم اسٹوریز میں تحریر کو شیئر کیا جا سکتا ہے۔’ فلیشس‘ کو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کا پلیٹ فارم مختلف ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ’ فلیشس‘ کو جرمنی کے ڈیویلپرز نے تیار کیا ہے جو کہ انسٹاگرام جیسی ہے۔سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن فلیشس بھی صارفین کی فوری توجہ حاصل کرنے میں ناکم ہوگئی اور چند دنوں میں اسے صرف تیس ہزار بار ہی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکا۔’ فلیشس‘ نامی ایپلی کیشن بالکل انسٹاگرام کی طرح ہے، جہاں پر صارفین بیک وقت چار تصاویر اور ایک منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کی درلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ ’ فلیشس‘ کا ’ بلیو اسکائی‘ سے کوئی تعلق نہیں، تاہم اس باوجود فلیشس کے صارفین بلیو اسکائی تک رسائی حاصل کرسکیں گے، بلکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام کے صارفین کلک پر تھریڈز تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں، اسی طرح اس پلیٹ فارم پر بھی ہوگا۔خیال رہے کہ فلیشس کو ابھی محدود صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم آنے والے وقتوں میں اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close