کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے چین اور ہانگ کانگ سے درآمد ہونے والی موبائل فون کی اسکرینز کی نئی کسٹمز ویلیو مقرر کر دی ہے۔ جس کے بعد امکان ہے کہ پرانے موبائل فونز کی مرمت کا خرچہ بڑھ جائے گا۔
جبکہ جو مینوفیکچررز پاکستان میں موبائل فوز اسیمبل کر ہے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔بزنس ریکارڈر کے مطابق منگل کے روز جاری ہونے والے ایک ویلیوایشن رولنگ کے مطابق، نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1979/2025 نے پرانی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1576/2021 کو منسوخ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اشیا کی کسٹمز ویلیو 2021 کے بعد سے نظرثانی کے بغیر برقرار تھی۔ تاہم، درآمدی ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ مارکیٹ رجحانات، قیمتوں میں فرق اور کسٹمز ویلیو میں تبدیلی کے پیش نظر، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اور 25A کے تحت ان اشیا کی نئی کسٹمز ویلیو کا تعین کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
اس عمل کے دوران متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، جن کے مؤقف کو تفصیل سے سنا گیا۔ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنی درآمدی دستاویزات جمع کرائیں تاکہ اپنے مؤقف کو ثابت کر سکیں۔کسٹمز ویلیو کے تعین کے لیے گزشتہ 90 دنوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد، مخصوص اشیا کی ٹرانزیکشن ویلیو کا تعین کیا گیا۔ اس کے بعد، فیصلہ کیا گیا کہ دی گئی اشیا کی کسٹمز ویلیو ہی ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تخمینے کے لیے استعمال ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں