ایک ماہ میں واٹس ایپ نے 84 لاکھ اکاؤنٹ بند کر دیئے، تفصیل جانئیے

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 1 ماہ کے دوران 8.4 ملین (84 لاکھ) سے زائد بھارتی واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے جعلی سرگرمیوں کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024ء میں واٹس ایپ کو 10 ہزار 707 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 93 فیصد شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریباً 8.45 ملین واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹ پر پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ اکاؤنٹس بین کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔اس پابندی کے تحت مجموعی طور پر بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کر دیا گیا تھا جبکہ باقی اکاؤنٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دینے پر بلاک کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close