اسلام آباد (پی این آئی) ایک رپورٹ میں فون کے ممکنہ ڈیزائن پر مبنی خاکے شیئر کیے گئے / فوٹو بشکریہ tech radar ایپل نے 2017 میں آئی فون ایکس (10) او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا تھا۔۔۔۔۔
اس کے بعد سے آئی فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔۔۔۔ مگر اب ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 ائیر نامی ماڈل کا حصہ بنے گا۔۔۔۔ یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔۔۔۔ ایک رپورٹ میں اس فون کے ممکنہ ڈیزائن کے خاکے سامنے آئے ہیں جس سے اس کے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اس فون کے بارے میں کافی عرصے سے لیکس سامنے آرہی ہیں مگر نئی لیک میں واضح طور پر آئی فون 17 ائیر کے ڈیزائن کو دکھایا گیا ہے۔۔۔۔۔ میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق یہ آئی فون 17 ائیر کا حتمی ڈیزائن ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں