واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ مسلسل نئے اور دلچسپ فیچرز کام کرتا رہتا ہے تاکہ صارفین کسی اور ایپلی کیشن کا رخ نہ کریں۔

اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ان کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔رپورٹ میں شیئر کیئے گئے اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کے لیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبلز کا استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کرے گا، دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کے لیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لیے کسی لیبل کا استعمال کریں گے تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ اسے بدل نہیں دیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close