یورپی یونین کے تمام 27 ملکوں میں اب سے تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈ فونز، اسپیکرز اور کی بورڈ کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مینو فیکچررز پابند ہوں گے کہ تمام نئی ڈیوائسز یوایس بی ‘سی’ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔ اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یورپی یونین نے ایک ہی چارجر کا قانون 2022 میں منظور کیا تھا، جس پر باضابطہ عملدرآمد ہفتہ 28 دسمبر سے شروع ہوگیا۔ اس فیصلے سے صارفین کو سالانہ 208 ملین ڈالرز کی بچت ہونے کی توقع ہے جبکہ ایک ہزار ٹن سالانہ فضلے سے بھی دنیا کو نجات ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں