انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
گوگل والٹ پہلے سے ہی درجنوں ممالک میں دستیاب ہے، تاہم پاکستان میں اس کی سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں