میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں بظاہر معمولی مگر بہت اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے لیے نئے ٹائپنگ انڈیکٹر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس تبدیلی کا مقصد چیٹس کے دوران رئیل ٹائم انگیج منٹ کو بڑھانا ہے۔آئی او ایس اور اینڈرائید صارفین کے لیے اس تبدیلی کو متعارف کرایا جارہا ہے۔اس تبدیلی کے بعد کسی بھی ون آن ون یا گروپ چیٹ میں جب کوئی فرد میسج ٹائپ کرے گا تو اس کا عندیہ تھری ڈاٹ کے ذریعے ملے گا۔اس سے قبل واٹس ایپ میں جب کوئی فرد میسج ٹائپ کر رہا ہوتا تھا تو ٹائپنگ لکھا نظر آتا تھا۔
ویسے تو یہ بھی کوئی بیکار فیچر نہیں تھا مگر کمپنی کے خیال میں یہ دیکھنے میں زیادہ اچھا نہیں لگتا تھا۔اب نئی تبدیلی کے بعد ٹائپنگ لفظ کو ایک ببل میں تبدیل کیا جارہا ہے جس میں 3 انیمیٹڈ ڈاٹس (—) چیٹ اسکرین میں سب سے نیچے نظر آئیں گے۔ٹائپنگ انڈیکٹر کے ساتھ اسے ٹائپ کرنے والے فرد کی پروفائل فوٹو بھی موجود ہوگی تاکہ آپ اسے پہچان سکیں۔یہ بظاہر چھوٹی تبدیلی اس بات کو جاننا آسان بنائے گی کہ کون فرد کسی گروپ چیٹ میں متحرک انداز سے حصہ لے رہا ہے۔
گروپ چیٹس میں یہ فیچر زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جس میں پہلے واضح نہیں ہوتا تھا کہ کون فرد میسج ٹائپ کر رہا ہے۔اب ہر فرد کا اپنا ٹائپنگ انڈیکٹر ہوگا جس سے آپ کو معلوم ہوسکے گا کہ گروپ چیٹس میں کون حصہ لے رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں