خبردار! آگر آپ کا پاسورڈ یہ تو اسے فوراً تبدیل کرنے میں ہی آپکی بھلائی ہے ،دیکھیں

صارفین پاسورڈ کو یاد رکھنے میں پریشانی سے بچنے کے لیے آسان الفاظ کو پاسورڈ بنا لیتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے انہیں مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔کچھ لوگ اپنی تاریخِ پیدائش، آسان نمبرز، بیوی یا شوہر یا بچوں کے نام، اپنی من پسند جگہ یا شہر کا نام بھی پاسورڈ کے طور پر رکھتے ہیں۔

بعض لوگ تو مختلف اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاسورڈ کا استعمال کرتے ہیں جب کہ بعض ہر چیز یا ایپس کے لیے الگ الگ پاسورڈ کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ عام پاسورڈ ڈیجیٹل دنیا میں ہیکرز کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور وہ پاسورڈ کو ہیک کرکے با آسانی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے پاسورڈ ہیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام ہیں اور ایک مضبوط پاسورڈ کیسے رکھا جا سکتا ہے۔پاسورڈ مینجیر نورڈ پاس نے دنیا کے مقبول ترین پاسورڈز کی ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل دوسرے سال سب سے عام پاسورڈ ‘123456’ کو قرار دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ ‘دی ورج’ کے مطابق کچھ لوگ پاسورڈ کے لیے ‘iloveyou’ کا انتخاب کرتے ہیں تو کوئی ویڈیو گیمز یا کارٹونز کے نام پر ‘pokemon’ کو اپنا پاسورڈ بناتا ہے۔

کچھ لوگ تو برینڈز کے نام پر بھی پاسورڈ رکھتے ہیں جب کہ کچھ صرف اپنا یا دوست یا کسی بھی شخص کے نام کو اپنا پاسورڈ بنا لیتے ہیں۔

اسی طرح کچھ لفظ ‘password’ یا اس میں کچھ تبدیلی کر کے “P@ssw0rd” کو ہی اپنا پاسورڈ بنا لیتے ہیں مگر اس طرح کے پاسورڈز کو کریک کرنا ایک چند سیکنڈز کا کام ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے ایسے دس پاسورڈز ہیں جو بہت عام ہیں اور انہیں آسانی سے کریک کیا جا سکتا ہے۔

1۔ 123456

2۔ 123456789

3۔ 12345678

4۔ password

5۔ qwerty123

6۔ qwerty1

7۔111111

8۔ 12345

9۔ secret

10۔ 123123

نورڈ پاس کا کہنا ہے کہ اس نے اس فہرست کو بنانے کے لیے “عوامی سطح پر دستیاب ذرائع” کا ڈھائی ٹیرا بائٹ کا ڈیٹا بیس استعمال کیا ہے جس میں سے کچھ اسے ڈارک ویب پر ملا۔

ان کے بقول ان میں سے بہت سے پاسورڈز کا پتا لگانے میں ہیکرز کو چند لمحے لگتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کا پاسورڈ اس فہرست میں شامل ہے تو فوری طور پر آپ کو اسے تبدیل کر لینا چاہیے۔

مضبوط پاسورڈ رکھنے کے لیے آپ پاسورڈ جنریٹر یا پاسکیز کا استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے پاسورڈ میں نمبرز کے ساتھ ساتھ اسپیشل کریکٹرز بھی ایڈ کر کے اسے مضبوط بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close