پی ٹی اے کی جانب سےوی پی این کی رجسٹریشن کیلئے محفوظ عمل متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف کرادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے جب تک کہ وہ اس کی تعمیل نہیں کرتے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این ) سروسز ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’وی پی این ’ کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کی شرط رکھی ہے۔

پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کے رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی، جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔گوگل کروم اور معروف وی پی این میں بینک اکاؤنٹ خالی کرنے والا وائرس چھپے ہونے کا انکشاف

اس دوران پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ رجسٹریشن لنک کے ذریعے ممکن ہو پائے گی، یہ فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے، اور اس کا مقصد قانونی اور رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلاتعطل رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close