ویوو کا نیا جدید سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

کراچی(پی این آئی)عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنی مشہور زمانہY سیریز میں نئے سمارٹ فون Y19s کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمارٹ فون دلکش ڈیزائن اور اعلیٰ کارکر دگی کا بہترین امتزاج ہے جسے خاص طور پر دور حاضر کے صارفین کی ضروریات کومد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

اس کے ریئر کیمرہ موڈیول کا ڈیزائن بھی بہت پر کشش ہے جس میں Dynamic Light موجود ہے۔ صارفین اس لائٹ کو اپنی پسند کے حساب سے مختلف روزمرہ کے مواقع جیسے کالز، فوٹو شوٹنگ، گیمز، میوزک اور چارجنگ کے لیے مختلف رنگوں کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ویوو Y19s تین جدید اور بہت دلکش رنگوں : Pearl Silver, Glacier Blue اور Diamond Black میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ہر رنگ کو اپنے صارف کے انداز اور شخصیت کی عکاسی کرنے کے لیے احتیاط سے منتخب کیا گیا ہے۔

ویوو Y19s میں 90Hz Refresh Rate اور 1000nits تک برائٹنس کا حامل 6.68” Dotch Display موجود ہے۔ یہ سکرین ہر طرح کی روشنی میں شفاف ویژول فراہم کرتی ہےاور TÜV Rheinland Low Blue Light Certification کی مدد سے نقصان دہ نیلی روشنی کو کم کر کے آنکھوں کی حفاظت یقینی بناتی ہے۔ علاوہ ازیں ، اپنے300 فیصد آڈیو بوسٹر والے ڈوئیل سٹیریو سپیکرز کے ساتھ ویوو Y19sاپنے صارفین کو شاندار اور بے مثال آڈیو اور ویڈیو ایکسپرینس فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں