اسلام آباد (پی این آئی)آج کل آئی فون کی قیمتیں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ نیا موبائل فون خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں رہا اس لیے لوگ اپنا شوق پورا کرنے کیلئے استعمال شدہ موبائل فون خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں اور بعض اوقات دھوکے کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔
مارکیٹس میں اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں، پھر ہوتا یہ ہے کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسی معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں جو آپ کو کسی بھی بڑے دھوکے کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہیں ۔ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق آئی فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص آئی فون کی اصلی بیٹری کو نئی بیٹری سے تبدیل کردے تو باآسانی پہچان کی جاسکتی ہے۔
مرحلہ 1: سیٹنگ میں جائیں اور جنرل آپشن پر ٹیپ کریں۔
مرحلہ 2 : اس سیکشن میں دیے گئے پہلے آپشن’About ‘ پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: اب پیج کو اسکرول کریں۔
اگر اس صفحہ پر ’Parts and Service‘ کا آپشن show ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جس آئی فون کو خرید رہے ہیں اس کے پرزوں میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن یہ حتمی نہیں۔مرحلہ 4: ’Parts and Service‘ کے آپشن پر کلک کریں اور’status ‘ پر جائیں۔
یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ آیا پرزے اصلی ہیں یا نہیں، اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں، تو اسٹیٹس کہے گا ’ Genuine‘، تاہم، اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ ’Important Display Message ‘ یا ’Important Battery Message‘ تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں