اوپن اے آئی نے گوگل کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ کو اپ گریڈ کر کے اس میں سرچ انجن کی صلاحیتوں کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی اپ گریڈ صارفین کو متعلقہ ویب ذرائع سے براہِ راست رابطہ کر کے معلومات تک تیز اور بر وقت رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اس نئی اپ گریڈ کے بعد صارفین ایسی معلومات تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن کے لیے پہلے روایتی سرچ انجن کے استعمال کی ضرورت پڑتی تھی۔کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب مختلف موضوعات کی براہِ راست معلومات فراہم کر سکے گا جن میں موسم کی صورتِ حال، اسٹاک کی قیمتیں، کھیلوں کے اسکور اور دنیا میں ہونے والے بڑے اور اہم واقعات سے متعلق تازہ ترین خبریں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں