نوکیا کا مقبول ترین بٹنوں والا فون جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کردیا گیا

ایسپو (پی این آئی) ماضی کی مقبول موبائل فون کمپنی نوکیا نے جدید دور میں بٹن فون کو فور جی ٹیکنالوجی میں پیش کردیا۔

ملٹی نیشنل کمپنی ’ایم ایم ڈی‘ نے نوکیا کے ماضی کے مقبول فون 110 کو دوبارہ نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔کمپنی نے نوکیا 110 کو فور جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جس سے صارفین 8 گھنٹے تک مسلسل بات کر سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق فون میں بلیوٹوتھ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جب کہ فون میں ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے، جس کی ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی ہے۔

نوکیا 110 فور جی میں طاقتور بیٹری دیے جانے کے ساتھ ساتھ اس میں فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کی اسکرین ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا۔کمپنی کے مطابق فون کو جدید ٹیکنالوجی کے دور کے حوالے سے اپگریڈ کیا گیا ہے جب کہ اسے واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹ بھی بنایا گیا ہے۔کمپنی نے فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا، تاہم اسے تمام ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر نئے فون کی پاکستانی قیمت 8 ہزار روپے تک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close