6 جی ٹیکنالوجی کی سپیڈ کتنی ہوگی؟ کامیاب تجربہ کر لیا گیا ، جانیے

لندن کالج یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق کے دوران 6 جی نیٹ ورک پر وائرلیس ڈیٹا بھیجنے کا تجربہ کیا۔

اس تجربے کے دوران ماہرین نے فی سیکنڈ 938 گیگابٹ ڈیٹا سینڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور یہ رفتار موجودہ 5 جی کنکشنز کے مقابلے میں 9 ہزار گنا سے بھی زیادہ تیز ہے۔

آسان الفاظ میں انٹرنیٹ کی اتنی زیادہ رفتار سے آپ فی سیکنڈ 20 سے زیادہ فلمیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا فی سیکنڈ500 ای میلز سینڈ کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے اتنی زیادہ تیزی سے ڈیٹا بھیجنے میں کامیابی ایک نئی فریکوئنسی اسپیکٹرم کے ذریعے حاصل کی۔اس فریکوئنسی اسپیکٹرم کی آزمائش پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close