ایپل کیجانب سے نیا آئی پیڈ منی متعارف،نئے فیچرز نے سب کو حیران کر دیا

ایپل نے ایک نیا آئی پیڈ منی (mini) متعارف کرایا ہے۔یہ 2021 میں متعارف کرائے جانے والے ایپل کے سب سے چھوٹے ٹیبلیٹ کا نیا ورژن ہے۔

اس نئے آئی پیڈ منی میں زیادہ بہتر اے 17 پرو پراسیسر دیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ پہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ طاقتور ہے۔یہ وہی پراسیسر ہے جو 2023 کے آئی فون 15 پرو میں بھی دیا گیا تھا، یعنی اس چھوٹے ٹیبلیٹ میں ایپل انٹیلی جنس سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ ایپل انٹیلی جنس اس کمپنی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈل ہے۔آئی پیڈ منی میں 8.3 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جبکہ ایپل پینسل پرو سورٹ بھی دی گئی ہے۔

اسی طرح 128 جی بی اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ وائی فائی 6 ای چپ اور یو ایس بی سی پورٹ پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔ٹیبلیٹ کے فرنٹ اور بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے کیمرے موجود ہیں جبکہ ٹچ آئی ڈی سپورٹ بھی دی گئی ہے تاکہ صارفین فنگرپرنٹ سے ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں۔

آئی پیڈ منی کی بیٹری مسلسل ویڈیوز دیکھنے پر 10 گھنٹے تک کام کرسکے گی۔یہ نیا ٹیبلیٹ 23 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 499 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close