واٹس ایپ کے نئے فیچر نے ہر طرف دھوم مچا دی

واٹس ایپ اب ایک نئے فیچر کو جلد ہی متعارف کروانے جارہاہے جس سے ویڈیو دیکھنے کا تجربہ مزید بہتر اور کنٹرولز بہترین ہو جائیں گے ۔

واٹس ایپ iOS 24.20.78 اپ ڈیٹ کے لیے آفیشل چینج لاگ، جو ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، اس بات کا تذکرہ کرتا ہے کہ ویڈیوز میں اب پلے بیک کی رفتار کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہوگی۔یہ پلے بیک آپشن تین اختیارات پیش کرے گا؛ نارمل، تیز (1.5x)اور مزید تیز ( 2.0x)۔

یہ خصوصیت صارفین کو اپنی ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو اپنی ترجیحات اور وقت کی پابندیوں کے مطابق دیکھنے کی اجازت دیتی ہے جس سے صارفین وقت بچانے کے لیے طویل ویڈیوز کو تیز کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اسپیڈ کنٹرول کا آپشن آسان رسائی کے لیے پروگریس بار کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

آفیشل چینج لاگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بڑے پیمانے پر ویڈیوز کے لیے پکچر ان پکچر فیچر متعارف کر رہا ہے جس سے صارفین ویڈیو ونڈو کا سائز تبدیل کر سکتے ہیں اور اسے اسکرین کے گرد گُھما سکتے ہیں، یہ سب پلے بیک بار کے ساتھ موجود بٹن کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close