معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے روبو ٹیکسی متعارف کروا دی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے جمعرات کو کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ٹیسلا کی روبو ٹیکسی کے ساتھ ایک 20 سیٹر سائبر کیب کا پروٹو ٹائپ بھی متعارف کروایا ہے۔
اس موقع پر ایلون مسک نے بتایا کہ سائبر کیب کے 2026ء تک دستیاب ہونے کا امکان ہے۔اُنہوں نے حالیہ برسوں میں اپنی کمپنی کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے ٹیسلا نے فُل سیلف ڈرائیونگ نامی آٹونومس سافٹ ویئر 9 برس قبل بیچنا شروع کیے تھے لیکن اس کے قابلِ اعتبار ہونے پر شکوک ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں