پاکستان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے تنگ صارفین کے لیے اچھی خبرسامنے آئی ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہائی سپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت جلد ملنے کی امکانات روشن ہوگئے، پی ٹی اے نے سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔پی ٹی اے حکام کے مطابق سٹارلنک کا لائسنس تیارہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس باقی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی سٹارلنک کو لائسنس جاری کردیا جائے گا، سٹارلنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کیلئے سپارکو سے کمرشل معاہدہ کرنا پڑے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق سٹارلنک کو سپارکو سے کمرشل معاہدہ بھی پی ٹی اے میں جمع کرانا پڑے گا ، پاکستان میں سٹارلنک کی سروس ایک سال سے کم عرصہ کے دوران شروع ہوجائے گی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے ملک بھر میں ہر شہری کو انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں