واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں نئی اپڈیٹس، صارفین کے لیے دلچسپ خبر

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اب آپ دوستوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کو لائیک کرسکیں گے جبکہ اپنے اسٹیٹس پر کانٹیکٹس کو ٹیگ بھی کرسکیں گے۔

اسٹیٹس مینشن نامی فیچر پر مارچ 2024 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب کمپنی نے سے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس فیچر کے تحت جب آپ اسٹیٹ اپ ڈیٹ کے ذریعے تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں @ بٹن پر کلک کرکے کسی کانٹیکٹ کو مینشن یا ٹیگ کرسکیں گے۔جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں مینشن کیا ہے۔جن افراد کو مینشن کیا جائے گا وہ اس اسٹیٹس کو اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر کرسکیں گے، جس کا آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گا۔مگر انسٹا گرام کے برعکس جب آپ کا مینشن کردہ فرد اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا، تو آپ کی شناخت خفیہ رہے گی۔

اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔واٹس ایپ صارفین ایک اسٹیٹس پر 5 دیگر کانٹیکٹس کو مینشن کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق اسٹیٹس لائیکس بھی پرائیویٹ ہوں گے اور ان کے نمبر نظر نہیں آئیں گے۔آسان الفاظ میں جس فرد کے اسٹیٹس کو لائیک کیا جائے گا، وہی دیکھ سکے گا کہ کس نے اسے لائیک کیا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر میں صارفین انہیں استعمال کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close