ایپل کا سستا ترین آئی فون کب متعارف کرایا جائیگا؟ صارفین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سستا ترین آئی فون ایس ای آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام جاری ہے جسے 2025 میں لانچ کیا جائے گا اور سیریز کا چوتھا آئی فون ہوگا۔نئے ماڈل میں ایپل انٹیلی جنس نامی آرٹی فیشل انٹیلیجنس ماڈل پر مبنی فیچرز بھی موجود ہوں گے اور فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ آئی فون 14 کی طرح ہوم بٹن نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح فون میں 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا لگایا جائے گا اس بارے واضح نہیں ہے۔

ابھی آئی فون ایس ای 2022 ایپل کا سستا ترین فون ہے جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں