زمین کو دوسرا چاند مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کو اب ایک کے بجائے دو چاند میسر آ گئے ہیں۔

یعنی آئندہ کچھ 57 دن تک کے لیے زمین کے گرد ایک کے بجائے دو چاند گردش کریں گے اور یہ دو چاند زمین سے بھی خصوصی آلات کے ذریعے دیکھے جا سکیں گے۔فوربز کے مطابق 29 ستمبر سے زمین کی کشش ثکل کی وجہ سے ایک بہت بڑے حجم والی چٹان زمین کے گرد مدار میں آ گئی ہے جو آئندہ کچھ دنوں تک کے لیے زمین کے گرد گردش کرتی رہے گی۔تکنیکی طور پر زمین کے گرد گردش کرنے والی چٹان ایک سیارچہ ہے جس کا نام پی ٹی5 ہے اور اسے زمین کا نیا چھوٹا چاند بھی کہا جا رہا ہے۔یہ 11 میٹر کے لگ بھگ لمبا ہے جو کہ لندن کی بس جتنی لمبائی بنتی ہے۔

یہ چھوٹا چاند نظام شمسی کی جانب اپنا سفر دوبارہ شروع کرنے سے قبل 25 نومبر تک زمین کے گرد مدار میں گردش کرتا رہے گا۔
نئے چاند کو کس طرح سے دیکھا جا سکتا ہے؟یہ بات بھی اپنی نوعیت میں بڑی ہی دلچسپ اور منفرد ہے کہ خلابازوں کو 57 دنوں تک اس نئے چاند پر تحقیق کرنے اور اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔خلا پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور عام لوگ نئے چاند کو پروفیشنل 30 انچ ٹیلی سکوپ کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں۔تاہم اسے عام طور پر استعمال ہونے والی دوربین یا پھر کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close