واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر ، بڑی تبدیلی کر دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)حالیہ مہینوں کے دوران میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کو مختلف ایپس جیسے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا حصہ بنایا گیا۔

میٹا اے آئی نامی اسسٹنٹ سے آپ سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں اور تصاویر بنوا سکتے ہیں۔اب کمپنی کی جانب سے اس اے آئی اسسٹنٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔صارفین اب وائس کمانڈ کے ذریعے بھی میٹا اے آئی کو استعمال کرسکیں گے۔میٹا کنکٹ کانفرنس کے ذریعے کمپنی نے بتایا کہ مختلف معروف شخصیات جیسے جان سینا کی آواز کی نقل کرتے ہوئے یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ سے چیٹ کرے گا۔

وائس چیٹ سپورٹ کے ساتھ ایک نیا امیج فیچر بھی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا حصہ بن رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر میں میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں گے۔اسی طرح میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر سے چیزوں کو ہٹا یا ایڈ کرسکیں گے۔ان سب کے لیے تحریری ہدایات دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وائس کمانڈ سے ایسا ممکن ہو جائے گا۔نئے فیچرز کے لیے کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی کو لاما 3.2 ماڈل سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔میٹا اے آئی میں یہ نئی تبدیلیاں آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close