ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کمائی کس نیا موقع مل گیا

اگر آپ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب یہ عمل زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سبسکریشن فیچر تک رسائی تمام کریٹیرز کو دی جا رہی ہے۔پہلے یہ فیچر لائیو سبسکرپشن کے نام سے صرف ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا۔مگر اب سبسکریشن کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر صارف کو دستیاب ہے، مگر چند شرائط عائد کی گئی ہیں۔ایسے صارفین کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونا ضروری ہوگی جبکہ ایک سال کے دوران ویڈیو ویوز ایک لاکھ ہونے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

لائیو سبسکرپشن فیچر کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ یوٹیوب اور ایسی دیگر سروسز کو لائیو اسٹریمنگ کے میدان میں ٹکر دی جاسکے۔ٹک ٹاک کی جانب سے سبسکرپشن کی 3 کیٹیگریز کی پیشکش کی جائے گی۔سبسکرپشن صارفین کو اپنے پسندیدہ کریٹیرز کے خصوصی مواد، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔اس ٹول کے ذریعے صارفین خصوصی مواد (فیس عائد کرکے)، بیجز اور دیگر کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔کریٹیرز براہ راست اپنے سبسکرائبرز سے چیٹ کرسکیں گے۔

سبسکرپشن فیچر کو برازیل، فرانس، جرمنی، اسپین، برطانیہ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دیگر ممالک میں بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا۔ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کریٹیرز اپنے سبسکرائبرز کو خصوصی مراعات بھی فراہم کرسکیں گے جس سے انہیں زیادہ کمانے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close