یوٹیوب پریمیم کی فیس میں بڑا اضافہ کردیاگیا

کیلی فورنیا (پی این آئی)سوشل میڈیا وژیوئل پورٹل یوٹیوب نے خاموشی سے یوٹیوب پریمیم کی فیس میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

یہ اضافہ سب سے پہلے یورپ کے یوزرز نے نوٹ کیا۔نومبر سے فیس بڑھانے کی ابتدا کی گئی تھی۔ انفرادی اور فیملی پلان والوں کو بہت جلد زیادہ فیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔یوٹیوب پریمیم کے سبسکرائبرز کو ای میلز کے ذریعے فیس میں اضافے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ بیلجیم، ہالینڈ اور اٹلی جیسے ممالک میں فیملی پلان کی ماہانہ فیس 18 یورو سے بڑھ کر 26 یورو تک ہو جائے گی۔انفرادی پلان کی ماہانہ فیس 12 سے بڑھ کر 14 یورو ہو جائے گی۔ سوئیڈن اور سوئٹزر لینڈ جیسے ممالک میں بھی فیس بڑھے گی۔ یوٹیوب نے اب تک ایسے ممالک کی فہرست جاری نہیں کی ہے جو یوٹیوب پریمیم کی فیس میں اضافے سے بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔

یورپی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان جیسے ممالک میں یوٹیوب پریمیم کی فیس برائے نام ہے تاہم اب اس کا امکان ہے کہ فیس بڑھادی جائے۔یوٹیوب پریمیم کی فیس میں اضافے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی اسٹریمنگ فیس بہت زیادہ ہوگئی ہے اور بالخصوص میوزک کے شوقین اس بات کو زیادہ محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close