اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس ( جی سی آئی) 2024 میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جاری کردہ فہرست میں ٹئیر-1 (رول ماڈلنگ) درجہ بندی میں شامل ہو کر اب سرفہرست چالیس ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
یہ ترقی گزشتہ 79ویں پوزیشن سے نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، جو ملک بھر میں بالخصوص آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سائبر سیکیورٹی کے استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے. وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور اسٹیک ہولڈرز نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔
سائبر سیکیورٹی کی توسیع کے پیش نظر اہم اقدامات میں سائبر سیکیورٹی پالیسی، سی ای آر ٹی قواعد، کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر)، سائبر سیکیورٹی اسٹریٹجی، اور ٹیلی کام سیکٹر میں باقاعدہ سائبر سیکیورٹی آڈٹ شامل ہیں۔ مزید برآں، نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی) اور نیشنل ٹیلی کام سی ای آر ٹی کے قیام کے ذریعے تبادلہ معلومات، واقعات کو منظم کرنا اور تیز رفتار رسپانس کوآرڈینیشن سے ملک کی سیکیورٹی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔ مقامی ٹیلی کام آپریٹروں نے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر خطرات کے خلاف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔
پی ٹی اے اور ایم او آئی ٹی پاکستان میں محفوظ و پائیدار سائبر اسپیس کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں