ناسا کا خلائی جہاز خلاء میں پھنس گیا، پراسرار آوازیں آنے لگیں

خلاء میں پھنسے ناسا کے بوئنگ اسٹار لائنر سے پُراسرار آوازیں آنے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر موجود امریکی خلاء باز بوچ ولمور نے خلائی جہاز سے پراسرار آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے جانسن اسپیس سینٹر میں مشن کنٹرول پر ریڈیو پیغام دیا ہے کہ میرے پاس اسٹار لائنر کے بارے میں ایک سوال ہے، اسپیکر کے ذریعے ایک عجیب آواز آ رہی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس چیز کی آواز ہے۔اسٹار لائنر کے عملے نے کیپسول سے نکلنے والی آواز کو سونار جیسے شور سے تشبیہ دی۔

ایک ریکارڈ شدہ گفتگو کے مطابق ولمور نے اس شور کو بار بار چلنے والی دھڑکتی آواز کے طور پر بیان کیا جو سب میرین سونار یا خلائی جہاز کے باہر سے ٹھوکنے جیسی ہے، تاہم اب ناسا نے ان پُراسرار آوازوں کی وجہ بتا دی ہے۔خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں اور خصوصاً خلا میں پھنسے خلاء بازوں کو پریشان کرنے والی یہ آوازیں ’خلائی اسٹیشن اور اسٹار لائنر کے درمیان آڈیو کنفیگریشن‘ کی وجہ سے آ رہی ہیں۔خیال رہے کہ بوئنگ کے اسٹار لائنر میں 2 امریکی خلاء بازوں بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو رواں سال 6 جون کو 8 روزہ خلائی مشن پر بھیجا گیا تھا، جو اب تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے ہوئے ہیں۔اسٹار لائنر خلائی جہاز ہیلیئم کے اخراج اور تھرسٹر کے مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسا ہوا ہے۔تاہم ناسا کا کہنا ہے کہ بوئنگ اسٹار لائنز کی مرمت نہ ہونے کے سبب خلاء بازوں کو اب اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز سے زمین پر فروری 2025ء میں ہی واپس لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close