آن لائن فراڈ، خاتون نے 72 لاکھ روپے گنوا دیے

بھارت میں 72 سالہ خاتون آن لائن فراڈ کا شکار بنیں جس کے تحت انہوں نے اپنے بینک میں موجود 72 لاکھ روپے گنوا دیے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے اہلکار کے طور پر جعل سازکی کال موصول ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ان کا کریڈٹ کارڈ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بلاک کردیا گیا ہے۔بعد ازاں خاتون کو ایک اورکال موصول ہوئی جس میں اس شخص نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنایا جارہا ہے جس نے بزرگ خاتون کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

اس دوران خاتون کو ڈیجیٹل گرفتاری کا کہا گیا اور خاتون سے ویڈیو کالز سمیت متعدد طریقوں سے رابطہ کیا گیا۔سی بی آئی افسروں کا روپ دھارے دھوکے بازوں نے 72 سالہ خاتون کو جعلی دستاویزات بھی دکھائیں جن میں ایف آئی آر بھی تھی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ جعلی تفتیش کے دوران کالر نے خاتون سے ان کے بینک اکاؤنٹ کی حساس معلومات پوچھیں جو بدقسمتی سے انہوں نے بتادیں، پھر کالرز نے رابطہ منقطع کردیا، کال کے بعد جیسے ہی بزرگ خاتون نے اپنا کارڈ اَن بلاک کرنے کی کوشش کی تو فراڈیہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے 72 لاکھ روپے چرانے میں کامیاب ہوچکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں