واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کرا دیا

لاہور (پی این آئی)پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد صارفین کی آسانی کے لیے چیٹ کا ایک بہترین فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

میٹا کی جانب سے اپنی ایپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کافی کام کیا جار ہا ہے جب کہ ساتھ ہی دیگر روایتی فیچرز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوگا۔اس فیچر کا نام ‘Mark all chats as read’ ہے جس کے تحت صارفین بس اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کردیں گے۔

ہوتا یہ ہے کہ بہت سے صارفین مصروفیت کے سبب ساری چیٹس نہیں پڑھ پاتے، پھر چاہے وہ گروپ چیٹس ہوں یا کسی انفرادی شخص کی اور ہر بار نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے جو بیزاری کا باعث بنتا ہے۔اس سلسلے میں واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جسسے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔یہ فیچر جلد متعارف کروادیا جائے گا، فی الحال اس پر کام جاری ہے۔ صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کرکے اس آپشن کو استعمال کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں