امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس ایک گھنٹے بندش کے بعد بحال ہو گئی۔
آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ایکس کی بندش سے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں سب سے زیادہ 36500 سے زائد ایکس بندش کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں 3300 سے زیادہ اور برطانیہ میں 1600 شکایات رپورٹ ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے آؤٹج کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی سروس کے استعمال میں گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سروسز استعمال کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں