ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری دو سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی پیدا ہوئی۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی دور ہونے کی کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی جاسکتی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں18 جون 2024 کو فالٹ سامنے آیا تھا جبکہ اے اے ای ون کیبل میں خرابی ایران اور قطر کی ری روٹنگ کے باعث آئی۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اے اے ای ون کیبل میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، کیبل کی ٹریفک کو متبادل ذرائع پر منتقل کیا جارہا ہے۔پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ کیبل کو آئی ایم وی ای کیبل پر منتقل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں