واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف

اسلام آباد(پی این آئی)میٹا کی جانب سے اپنی ایپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کافی کام کیا جار ہا ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ دیگر روایتی فیچرز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔جی ہاں میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے۔

WaBetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے صارفین چیٹ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ لائٹ اور کلر موڈز کا آپشن بھی دستیاب ہے مگر ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا۔اس کے مقابلے میں انسٹا گرام اور میسنجر چیٹ تھیمز کی سہولت موجود ہے جس سے ہر چیٹ ونڈو کے لیے صارفین مختلف رنگوں یا آرٹسٹک تھیمز کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس سے ہر چیٹ ونڈو دوسرے سے مختلف اور منفرد نظر آتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے سیکشن کی آزمائش کی جا رہی ہے جہاں صارفین اپنی پسندیدہ چیٹ تھیم کا انتخاب کرسکیں گے۔مگر واٹس ایپ میں یہ فیچر انسٹا گرام اور میسنجر سے کسی حد تک مختلف نظر آتا ہے جن میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم کا اطلاق خودکار طور پر تمام چیٹس پر ہوتا ہے۔مگر واٹس ایپ میں اس حوالے سے مینوئل آپشن دیے جانے کا امکان ہے جس سے صارفین انفرادی چیٹس کو الگ شکل دے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close