شائقین ہوشیار، ایپل آئی فون 16 کب لانچ ہو گا؟

امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اگلے ماہ ستمبر میں آئی فون 16 سیریز لانچ کرنے جا رہی ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق نئے آئی فون 16 اور 16 پرو سیریز کا لانچ سے قبل ہی متوقع ڈیزائن لیک ہو چکا ہے۔طویل عرصے سے ایپل کے ڈیزائنز لیک کرنے والے ٹیک ریویوئر سونی ڈکسن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آنے والی آئی فون 16 سیریز کی خصوصی تصاویر جاری کی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں یہ آئی فون 16 کے ریٹیل میں قابل فروخت ماڈلز نہیں بلکہ مارکیٹنگ میں استعمال ہونے والے ڈسپلے یونٹ یعنی ڈمی فونز ہیں جن سے اصلی آئی فونز کے خدوخال کا بخووبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سونی ڈکسن کی جاری کردہ ان تصاویر پر نظر دوڑائی جائے تو آئی 16 پرو اور پرو میکس سیریز میں ممکنہ طور پر اس سال نیا ’برونز‘ رنگ متعارف کروایا جائے گا، جبکہ باقی تین رنگوں میں بلیک، وائٹ اور نیچرل شامل ہوں گے جو آئی فون 15 پرو سیریز سے ہی ملتے جلتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ برس ایپل نے آئی فون 15 پرو کے لیے سگنیچر کلر نیچرل ٹائٹینیم متعارف کروایا تھا اور اس سال اس کی جگہ برانز ماڈل لے سکتا ہے جو ایپل کی مارکیٹنگ کا چہرہ اور عوام کی توجہ کا مرکز ثابت ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ڈکسن نے آئی فون 16 اور 16 پلس کے ڈیزائن لیکس بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے تھے جن میں وائٹ، بلیک، پنک، بلوُ اور منٹ گرین رنگ شامل ہیں۔آئی فون 16 میں کیمرے کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے، اس ماڈل میں کیمرے ورٹیکل سیٹ کیے گئے ہیں جب کہ اس سے قبل ریگولر ماڈلز میں کیمرے ڈائگنل ہوتے تھے۔

یہ ڈمیز ایپل کے حقیقی ماڈلز سے کتنی مطابقت رکھتی ہیں اس کا اندازہ ستمبر میں ہونے والی لانچ تقریب کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔ان ڈمی ماڈلز کو قریب سے دیکھا جائے تو ایک نئی تبدیلی جو نظر آئے گی وہ ’کیپچر بٹن‘ ہے، جس کی مدد سے آئی فون صارفین سکرین کا استعمال کیے بغیر کیمرے سے تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں گے۔ایپل کے آئی 16 اور 16 پرو سیریز کے نئے فیچرز کیا ہوں گے؟ڈیزائن اور کیمرے:اگرچہ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کا سکرین سائز موجودہ 2023 ماڈلز جتنا ہی ہوگا، ایپل صارفین 16 پرو ماڈلز میں کچھ مختلف کی توقع کر سکتے ہیں۔

آئی 15 پرو کے موجودہ 6.1 انچ اور 15 پرو میکس کے 6.7 انچ ڈسپلے کو 16 پرو میں 6.3 انچ اور 16 پرو میکس میں 6.9 انچ سکرینوں سے تبدیل کیا جائے گا، جو کہ آئی فون پر ابھی تک کی سب سے بڑی سکرین ہوگی۔ان تبدیلیوں کے بعد آئی 16 پرو گزشتہ ماڈلز سے تین ملی میٹر اونچے، ایک ملی میٹر چوڑے اور تقریباً سات گرام بھاری ہوں گے، جبکہ 16 پرو میکس تقریباً تین ملی میٹر بڑا، ایک ملی میٹر سے کم چوڑا ہوگا اور اس کا وزن موجودہ 15 پرو میکس سے 4 گرام زیادہ ہوگا۔ اس بات کی بھی توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں فونز کی موٹائی ایک جتنی ہوگی۔دوسری جانب آئی فون 16 پرو اور پرو میکس میں کیمروں کو بہتر بنایا جائے گا، 15 پرو میکس کے ٹیلی فوٹو لینز میں ٹیٹراپرزم اس بار پرو ماڈلز کے دونوں سائز میں آئے گا۔اس بار لینز کی نئی ٹیکنالوجی بھی لگائی جا سکتی ہے اور الٹرا وائیڈ پکسل کی تعداد 12 میگا پکسل سے بڑھ کر 48 میگا پکسلز تک کی جا سکتی ہے۔ نیا کیپچر بٹن:نئے آئی فون پرو ماڈلز میں ویڈیو شوٹنگ اور تصاویر لینے کے لیے ڈیزائن کردہ ایک بالکل نیا ’کیپچر بٹن‘ متعارف‘ کروائے جانے کی امید ہے۔ یہ بٹن DSLR کیمرے کے بٹن کی طرح کام کرے گا، جسے آہستہ دبانے پر فون کا کیمرہ آٹو فوکس کرے گا اور لانگ پریس کرنے پر تصویر بنائی جاسکے گی۔ صارفین تصاویر اور ویڈیوز کی شوٹنگ کے دوران زوم ان اور آؤٹ کرنے کے لیے بٹن کے ساتھ سوائپ بھی کر سکتے ہیں۔بلومبرگ کے مارک گورمین نے اپنے تازہ ترین پاور آن نیوز لیٹر میں بتایا ہے کہ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیپچر بٹن ریگولر آئی فونز پر بھی ہوگا۔پروسیسیر:2023 میں آئی فون 15 اور 15 پرو مختلف پروسیسرز کے ساتھ آئے۔ اس سال، چاروں آئی فونز ممکنہ طور پر ایک نیا A18 پروسیسر پیش کریں گے۔ ان چاروں ماڈلز میں اب 8 گیگا بائٹس میموری ہوگی جو ایپل انٹیلی جنس کے فیچر کے لیے اہم ہے۔تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چاروں فونز میں پروسیسر ایک جیسا ہوگا۔ آئی فون کے پرو ماڈلز میں ریگولر ماڈلز کی نسبت زیادہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس میں پہلی بار وائی فائی 7 کی شکل میں تیز تر وائی فائی ٹیکنالوجی متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔بیٹری:فوربز میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی 16 کے ماڈلز میں نئے بیٹری ڈیزائن سامنے آسکتے ہیں جن میں یا تو بیٹریز کا سائز بڑھایا جائے گا یا ان کی صلاحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ نئے آئی فون 16 پرو کو بیٹری کے سائز میں اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے اور بیٹری کی طویل زندگی کے لیے اس میں بہتر تھرمل صلاحیت ہوگی۔.دیگر اپ ڈیٹس میں سری کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا مائیکروفون، ایک بہتر مین کیمرہ سینسر اور ویڈیو دیکھنے کے نئے طریقے بھی شامل ہوں گے۔آئی فون 16 کب لانچ ہوگا؟ایپل کا لانچ ایونٹ ممکنہ طور پر 10 ستمبر کے آس پاس منعقد ہوگا، نئے آئی فونز کے پری آرڈرز 13 ستمبر کو شروع ہوں گے اور نئے آئی فونز کی فروخت 20 ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close